پشاور: پولیس کی کارروئی، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

12

پشاور، 15مارچ(اے پی پی): کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے کارروئی کرتے ہوئے  بھاری مقدار میں جدید خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تھانہ متنی کے علاقہ میں کاروائی کے دوران پولیس نے ٹرالر کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے غیر ملکی ساختہ اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا،جس نے ٹرالر کے ذریعے اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

ٹرالر سے140 عدد رائفل اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بور کے کارتوس برآمد کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا ہے۔

سورس: وی این ایس پشاور