پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں: سردار عثمان بزدار

13

لاہور14 مارچ (اے پی پی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ پولیس میں اصلاحات لانے  کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو 12 خدمات فراہم کی جائیں گی شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات ملیں گی اور یہی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں پہلے جدید پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد پولیس موبائل خدمت مرکز کا معائنہ کیا. وزیراعلیٰ نے پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور پولیس موبائل خدمت مرکز سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کرائی۔ پولیس موبائل خدمت مرکز کا جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں افتتاح کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اوردیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز پر جرائم کی اطلاع دی جا سکے گی پولیس موبائل خدمت مرکز سے ایف آئی آر کی کاپی بھی دستیاب ہو گی موبائل خدمت مرکز سے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانونی رہنمائی بھی مل سکے گی پولیس میں اصلاحات کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں پولیس موبائل خدمت مرکز اہم مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا پولیس موبائل خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں سے بے پناہ ریلیف ملے گاپولیس موبائل خدمت مرکز کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔

آر پی او ملتان  نے اس موقع پر  وزیراعلیٰ کو پولیس موبائل خدمت مرکز میں مہیا کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

سورس:وی این ایس ، لاہور