پی ایس ایل فائنلسٹ کی ٹرافی  کے ہمراہ  نیشنل سٹیڈیم کراچی آمد

235

اسلام آباد،16مارچ(اے پی پی ):پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنالسٹ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی   ٹائٹل  ٹرافی  کے ہمراہ کراچی نیشنل سٹیڈیم  آمدہوئی ، جہاں  دونوں کپتانوں نے  ٹرافی کی فائنل تقریب رونمائی کی ۔

اتوار کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان سیزن فور کا فائنل کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں نے  تیسری دفعہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز دوسری دفعہ فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد