پی ایس ایل فور فائنلسٹ سرفراز احمد اور سیمی کی مشترکہ پریس کانفرنس،جیت کے عزم کا اظہار

9

کراچی، 16 مارچ ( اے پی پی): کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے فائنل جیت کر ٹیم پر لگا ٹیگ ہٹائیں گے، اس بار ہماری پوری ٹیم پاکستان آئی ہے جبکہ پشاور زلمی کی کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ شین واٹسن ہماری ٹیم کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، پی ایس ایل سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا، پاکستان کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنلسٹ کپتانوں نے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فینز کو داد دینی پڑے گی جنہوں نے کرکٹ کو اتنا سپورٹ کیا۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی بہتر رہی، انشاللہ فائنل میں بھی جیت ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن، ریکے روسو اور عمر اکمل ہمارے اہم ہتھیار ہے۔ ٹاپ آرڈر  پرفارم کرے تو بڑا سکور کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرکے بڑا حدف دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شین واٹسن ہمارے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں انکو جلد ازجلد آوٹ کرنا ہوگا۔ سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں نیا ٹیلنٹ سامنے آتا رہا ہے اور اس بار بھی پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا ٹیلنٹ ابھر رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی میں ہر کھلاڑی ایک لیڈر ہے اور ٹیم کے لئے کام کر رہا ہے۔

سورس: وی این ایس،اسلام آباد