ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بھی نئے میثاق جمہوریت کا حصہ بنے: قمرزمان کائرہ

16

لاہور، 16 مارچ (اے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے ٹی وی اینکرز اور تجزیہ نگاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر پی پی پی پنجاب قمرزمان کائرہ  نے کہا کہ میثاق جمہوریت قرارداد پاکستان اور تہتر کے آئین کے بعد بڑی قومی دستاویز ہے۔ انھوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا ایک بھی نقطہ ایسا نہیں تھا جس کا فائدہ پی پی یا نون لیگ کو ہو۔ عمران خان خود میثاق جمہوریت کے تحت ہوئی آئینی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں  اور اسے مک مکا بھی کہہ رہے ہیں ۔

پی پی نیب قوانین ختم کر کے بلاامتیاز سب کے احتساب کا قانون بنانا چاہتی تھی۔ آج خود نواز شریف اعتراف کر رہے ہیں کہ بلاامتیازاحتساب کی مخالفت ان کی غلطی تھی ۔ بلاول بھٹو – نواز شریف ملاقات میں میثاق جمہوریت میں توسیع پر اتفاق ہوا تھا ۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی اور جمہوری جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے ساتھ ملائیں اور  چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف بھی نئے میثاق جمہوریت کا حصہ بنے۔ عمران خان میثاق جمہوریت کی روح کو سمجھے بنا ہی اسے کرپشن پر مک مکا کہہ رہے ہی۔

تقریب میں صدر پی پی پنجاب قمرزمان کائرہ ، چودھری منظور اور پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، لاہور