اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز رواں  ماہ کے آخری ہفتہ یا اپریل میں ہو گا،  طارق بشیر  چیمہ

345

اسلام آباد،  13 مارچ  (اے پی پی): وفاقی وزیر  برائے  ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر  چیمہ نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان  کے وژن  کے مطابق پانچ ملین  نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ  کے ذریعے مکانات کی تعمیر کے منصوبے  کا  آغاز اسلام آباد میں مارچ کہ آخری  یا اپریل کہ پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا۔

کم لاگت کے مکانات کی تعمیر کے آغاز اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام پر پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا کو مختصراً بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر  براۓ ہاؤسنگ ایند ورکس  طارق بشیر  چیمہ نےکہا کہ منصوبہ  مارچ کہ آخری یا اپریل کہ پہلے ہفتے  میں وزیراعظم کی باقاعدہ منظوری کے بعد لانچ کیا جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ 42 انڈسٹریز بلا واسطہ اور 40 انڈسٹریز بالواسطہ کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں، جب یہ ہاؤسنگ  پراجیکٹ شروع ہوں گے تب ہی روزگار کے  نئےمواقع پیدا ہوں گے۔

طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا  کہ یہ پراجیکٹ ٹرانسپیرنٹ اور شفاف طریقے سے مکمل ہو گا اگر اسکی ٹرانسپیرنسی پر کوئی بھی حرف آیا تو میں اسکا حصہ نہیں رہوں گا،ہم اس پراجیکٹ کو غریب لوگوں لے لیے آسان بنا رہے ہیں۔

وی این ایس ،اسلام آباد