اسٹار فٹبالر نیکولس انیلکا  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مدد کرنے کو تیار

237

 اسلام آباد، 05 مارچ ( اے پی پی): پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید اشفاق حسین شاہ  سے  فرانسیسی اسٹارعالمی  فٹ بالر نیکولس انیلکا  نے ملاقات کی ہے  جس میں انھوں نے اسٹارفٹبالر سے درخواست کی کہ وہ گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام   میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی مدد کریں ۔

درخواست پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے   نیکولس انیلکا نے کہا کہ اپنے تجربے کو کھلاڑیوں  تک پہنچانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں اور جب پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مجھے پاکستان بلائیں گے تو میں ضرور آئوں گا۔

 واضح رہے کہ نیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019 ءکا حصہ ہے اور یہی گروپ رواں  سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالرزلوئس فیگو اور ریکارڈوکاکاکو بھی پاکستان لایا تھا،غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے والا یہ گروپ رووان سال لاہور اور کراچی میں فٹ بال کے نمائشی میچز بھی منعقد کروائے گا، واضع رہے کہ نیکولس انیکا نے رونالڈینو کے ہمراہ اس سے قبل 2017 ء پاکستان کا دورہ کیا تھا

وی این ایس اسلام آباد