بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے:اسد قیصر

334

اسلام آباد،15مارچ(اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کسی غریب اور ضرورت مند کی مدد کرنا ہمارا دینی اور قومی  فریضہ ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے  ملاقات کی ،ملاقات میں بی آئی ایس پی کے منصوبوں  اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے  کہا کہ اسی پروگرام کی طرز پر ملک کے تمام صوبوں میں ماڈل ویلیجز قائم کئے جائیں گے جہاں خصوصی اور ضرورت مند افراد اور سٹریٹ چلڈرن کے لیے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ان ویلیجز کونام “پاکستان ویلفیرویلیجز” کا نام دیا گیا ہے اور ان کے قیام کے لئے کنسوشیم بنایا گیا ہے جس میں 50 سے زیادہ رفاعی ادارے شامل ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت نادار اور مفلس لوگوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، اور ملک کے مختلف حصوں میں شیلٹر ہومز کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بے سہارا افراد اور محروم طبقات کی مدد کے حوالے سےا سپیکر کے جذبات کوسراہا اور کہا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر بی آئی ایس پی منصوبوں کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے بھی کام کر رہی ہوں ، بی آئی ایس پی ملک بھر میں مستحق  افراد کیلئے نئے سرو ے کررہی ہے جو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک ہونگے ۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے  ماڈل ویلیجز کےقیام  حوالے سے اسپیکرقومی اسمبلی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سورس:وی این  ایس ،اسلام آباد