خواتین کے عالمی دن کے بارے میں خصوصی رپورٹ

233

اسلام آباد،08مارچ(اے پی پی ):آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد نہ صرف خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر آج گوگل اپنا ‘ڈوڈل’ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔

آپ اس رپورٹ میں معروف صحافی، سول سوسائٹی، ڈاکٹر اور صحت کی ماہر خواتین کو اس دن اور خواتین کی ترقی کے بارے میں  بات کرتے سنیں گے۔

 

سورس:وی این ایس ،اسلام آباد