ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو زرداری

393

کراچی،مارچ14(اے پی پی ):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی  سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو پارک میں سر سبز سندھ مہم کا باقاعدہ آغاز پودا لگا کر کیا بعدازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر سبز سندھ مہم  دراصل میرے والد آصف زرداری کا وژن تھا جب وہ وزیر ماحولیات تھے ایک شخص ایک درخت کا سلوگن انہوں متعارف کرایا تھا اس مہم کے تحت ہم پورے صوبے میں دوارب درخت لگائیں گے ایسے درختوں کو ترجیح دی گئی ہے جو پھلدار بھی ہوں اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد دیں صوبائی وزیر جنگلات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کی سرسبز سندھ پروجیکٹ میں دلچسپی سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ شجر کاری سے کتنی محبت کرتے ہیں دو ارب درخت اگلے پانچ سال میں پورے صوبے میں لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ،  پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نثار کھوڑو ، راشد ربانی ، قیصر خان نظامانی و دیگر عہدیداران  موجود تھے ،۔

سورس:وی این ایس ، کراچی