نوازشریف اور آصف علی زرداری نے قوم کے کے پیسے لوٹے ہیں جو انہیں واپس کرنے ہونگے: فواد چوہدری

253

ریاض،مارچ28(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری خود کو نیلسن منڈیلا اور مہاتما گاندھی کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ انہیں سیاسی طور پر ریلیف دیا جائے،انہوں نے قوم کے کے پیسے لوٹے ہیں جو انہیں واپس کرنے ہونگے۔

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اف پاکستان سے نوازشریف کو بیل ملی ہے یہی کچھ حکومت ان کو آفر کر رہی تھی مگر وہ حکومت کی بات مان نہیں رہے تھے۔

فواد چوہدری  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز محض اپنے والدین کو بچانے کے لئے نام نہاد سیاسی بیان بازیاں اور ٹرین مارچ کر رہے ہیں مگر احتساب جاری رہے گا۔

فواد چوہدری نے اپنے دورے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب ملکر ثقافتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے خواہشمند ہیں اس کے لئے مشترکہ طور پر فلم سازی اور ڈرامہ سازی کو فروغ دیا جاے گا اس کے علاوہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ کو سعودی عرب میں فروغ دیا جاے گا۔

سورس:وی این ایس، ریاض