وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور

196

لاہور،25 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیر ی عوا م پر بھارتی ظلم وستم کی مذمت کرتے  ہوئے  ان مظالم کو یورپ سمیت دنیا بھر میں موثرانداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کونسل برائے انسانی حقوق برطانیہ کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بربریت کے پہاڑ توڑرہی ہے،بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام میں آزادی کا جذبہ کم نہیں ہوا۔بھارت کشمیریوں کو بزور طاقت غلام نہیں بنا سکتا۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنائے گی. اوورسیز پاکستانی غیر ممالک میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھائیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہےقومی معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیز کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال چوہدری، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اٹلی کے صدر تجمل حسین کھٹانہ، یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن بلجیم کے ممبرزڈاکٹر طاہر فاروق اور اعظم اختر،واجد خان اوراسلم کھٹانہ شامل تھے ۔

وی این ایس  لاہور