وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز عالم شیخ محمد الجیلانی اور ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ کی ملاقات

203

اسلام آباد،14مارچ(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے ممتاز عالم شیخ محمد الجیلانی اور ڈاکٹر عمر فاروق عبداللہ نے  ملاقات کی ،ملاقات میں اسلام اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ملاقات میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے سلسلے میں بنائی جانے والے اسلامک یونیورسٹی کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممتاز دینی   شخصیات یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے علم سے مستفید کرتی رہیں گی۔

جنرل (ر) یوسف، معاون خصوصی نعیم الحق اور معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد