وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا چائینہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز(CIISS) میں چینی اسکالرز سے خطاب

210

بیجنگ، 18 مارچ (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چائینہ انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز(CIISS) میں چینی اسکالرز سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور چین نہ صرف گہرے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد پر استوار ہیں ۔پاک چین اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ کے آغاز سے پاکستان میں  سماجی اور اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔پلوامہ واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت کا جواب پاکستان نے حوصلے اور بردباری سے دیا ۔پاکستان خطے میں قیام امن کا داعی ہے اور جنوبی ایشیاء میں اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کے بعد انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز کا دورہ بھی کیا اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

سورس: وی این ایس، بیجنگ