پاک بھارت تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن کو استحکام حاصل ہو گا: مخدوم شاہ محمود قریشی

185

اسلام آباد،07مارچ(اے پی پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری سے خطے میں امن کو استحکام حاصل ہو گا،پاکستان کشیدگی میں کمی اور موجودہ صورتحال میں بہتری کا خواہاں ہے، براہ راست رابطے اس ضمن میں اہمیت کے حامل ہیں۔

وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود نےملاقات کی،جس دوران پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 14 مارچ کو دونوں ممالک کرتارپور راہداری کے سلسلے میں مشاورت کریں گے ۔

واضح رہے کہ ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت کے اختتام پر دہلی روانہ ہو جائیں گے۔

سورس:وی  این ایس ،اسلام آباد