پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ

176

کوئٹہ، 24مارچ( اے پی پی ): پی ایس ایل فور کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل ٹرافی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹیم اونر ندیم عمر، ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں موجود تھے۔

فاتح ٹیم کو اپنے قریب پاکر شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، کوئٹہ شہر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔شہری قومی ہیروز پر پھولوں کی پتیاں نچهاور کرتے رہے۔

وی این ایس ، کوئٹہ