پی ٹی آئی حکومت کے ای ٹیکنالوجی کی جانب درخشاں اقدام

307

اسلام آباد، 07 مارچ  (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی شعور نے وطن عزیز کے نوجوانوں میں بیداری کی ایک نئی روح پھونکی، یہی وجہ ہے کہ یہ جماعت تبدیلی کی علامت بن کر ابھری۔ حکومت میں آتے ہی تحریک انصاف حکومت نے گرم خون کی گردش کو ٹیکنالوجی کی جانب موڑ دیا اور چند ہی ماہ میں سمارٹ فون پر چلنے والی چار ایسی اپلیکشنز کا کامیاب افتتاح کیا جس سے عام آدمی کی زندگی سہل ہو گئی۔

سب سے پہلے ذکر کریں گے پاکستان سٹیزن پورٹل سروس کا، جس کا کامیاب تجربہ خبیر پختون خواہ میں ہو چکا تھا جسے پاکستان اور بیرون پاکستان کی سطح تک وسعت دی گئی۔  اس ایپ میں پاکستانی، بیرونی ملک مقیم پاکستانی اور غیر ملکی افراد بھی اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ یہ پورٹل بیک وقت3 لاکھ 82 ہزار شکایات موصول کر سکتا ہے۔ شکایات میونسپل سروس، امن امان، تعلیم، مواصلات، بجلی توانائی، صحت، اراضی اور انسانی حقوق کی ذیل میں  کی جا سکتی ہیں۔ شکایت کے تدارک کے بعدایپ پر باقائدہ اطلاع بھی دی جاتی ہے۔

وزیر مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں دو ایپلیکیشنز متعارف کروائیں۔ ہم سفر کے نام سے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے پیشگی اطلاعات کے علاوہ، تمام بیٹس کے رابطہ نمبر، نقشہ، ایمرجنسی کے مقامات، شکایت اور  ریڈیو کی سہولت ایک ہی ایپ میں دستیاب کر دی گئی ہے۔ جبکہ پوسٹل سروس کے ڈیجیٹل ٹریک پر آ جانے کے بعد شہریوں کا اعتماد پاکستان پوسٹ پر بڑھا ہے۔  اسی اپلیکیشن میں ٹیرف، شکایت کے علاوہ  ای دکان اور پک اپ سروس کی سہولت موجود ہے۔

پاکستان مین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹ کے ذریعے پاکستان پوسٹ کے لیے تعریفی کلمات استعال کیے۔ انہوں نے لکھا کہ پاک پوسٹ سے دو سو روپے میں پارسل اپنے خاندان کو بھجوایا جو کہ سات دن میں انہوں موصول ہو گیا۔

پاکستان ریلوے پہلے ہی ای ٹکٹ اور ایپ پر کام کر رہی تھی۔ ریلوے کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریلوے کو جی پی ایس ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا ہے جس کے بعد مسافر اور ان کےلواحقین ٹرین کی جگہ گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے نہ صرف عوام کے معیار زندگی میں بہتری واقع ہوئی ہے بلکہ اداروں  اور حکومت کی عوام دوست پالیسی ، طرز نظام اور ترجیحات پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

وی این ایس, اسلام آباد