کوئٹہ گلیڈیٹرز تیسری دفعہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ  گئی

274

اسلام آباد،14 مارچ ( اےپی پی): پاکستان سپر لیگ سیزن فور آخری مراحل میں داخل، کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پشاور زلمی کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے کر تیسری دفعہ فائنل میں جگہ بنا  لی۔

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائیرز میچ میں ڈیرن سیمی اور کیون پولارڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن پشاور زلمی کو کامیابی نا دلا سکے۔

 گلیڈیٹر شین واٹسن نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں اپنے گر دیکھائے۔

 مایہ ناز آل راؤنڈر  واٹسن جوکہ اپنے ساری توجہ صرف بیٹنگ پر مرکوز کیے ہوئے تھے، ٹیم کوضرورت پڑنے پر باؤلنگ کروانے کو تیار ہوئے اور آخری اوور میں پولارڈ اور کپتان سیمی کے سامنے ڈٹ کر 22 رنز کا دفاع کامیاب بنایا۔

گلیڈیٹرز نے شین واٹسن کی شاندار 43گیندوں پر 15 رنز اور احسن علی کی 32گیندوں پر 46رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 186 رنز کا حدف دیا۔ جوابی بیٹنگ میں پشاور زلمی نے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کم رن ریٹ اور جلد وکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد کپتان ڈیرن سیمی اور کیون پولارڈ نے کمان سنبھالی۔

  ویسٹ انڈیز کے سٹار کھیلاڑوں نے30گیندوں پر 83 رنز کی شراکت قائم کرکے  خوب زور لگایا لیکن کامیابی حاصل نا کر سکے۔

پشاور زلمی کے پاس فائنل کھیلنے کا ایک موقع ہے،  آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان الیمینیٹر میچ کھیلا جائےگا جس میں جیتنے والی ٹیم پشاور کے ساتھ میچ کھیلے گی  اور  جس کے بعد جیتنے والی ٹیم  اتوار کے روز فائنل میچ  میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کا مقابلہ کرگی۔

سورس: وی این ایس، اسلام   آّباد