گرمیوں کے لیے جنریشن پلان تیار ،تمام بجلی گھر موسم گرما میں چلیں گے، عمر ایوب خان

232

اسلام آباد ، 15 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کہتے ہیں گرمیوں کے لیے جنریشن پلان تیار کرلیا ہے،تمام بجلی گھر موسم گرما میں چلیں گے،  لاسز اور کنڈوں والی جگہ پر بجلی نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد میں سی پی پی اے ڈیٹا پورٹل کے افتتاح کے  بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ  ترسیلی لائنوں میں بہتری لا رہے

 ہیں جس سے تین ہزار میگاواٹ اضافی بجلی ترسیل ہوسکے گی۔  انہوں نے کہا گرمیوں میں تمام بجلی گھر چلانے پڑیں گے جبکہ بجلی کی ترسیل 19 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگی۔

  عمر ایوب خان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ کنڈے ختم کریں آپ کو بجلی فراہم کی جائے گی، ہم لوڈ بڑھانے کی پوزیشن میں ہیں تین ہزار میگاواٹ کی رکاوٹوں کو دور کیا ہےانہوں نے مزید بتایا کہ  متبادل ذرائع پر انحصار زیادہ بڑھارہے ہیں ۔

 وفاقی وزیر توانائی نے بتایا  کہ  گردشی قرضہ 1400 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے  اور حکومت نے تقریباً دو سو ارب روپے ادا کردیے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نےآگاہ  کیا کہ  ترکمانستان سے  2 ہزار میگاواٹ بجلی معاہدے پر بات چل رہی ہے جس کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنادیا گیا ہے۔

سورس: وی  این ایس، اسلام آباد