گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اکیس مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

241

اسلام آباد، 5 مارچ ( اے پی پی): پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد اور زلمی فاونڈیشن کے درمیان گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیرمین خالد آفریدی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ 16 غیر ملکی کلبز کے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جس کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرینگے ۔  پوری کوشش کریں گے کہ اسلام آباد میں بھی ایک انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بنائیں تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ  کو اسلام آباد میں لاسکیں اور پی ایس ایل کی رونقیں اسلام آباد کے میدانوں میں بھی پھیلا سکیں۔

اے پی پی/ احسن/ریحانہ