آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز EK-612 پاکستان پہنچ گئی

0
33

اسلام  آباد ،11اپریل  (اے پی پی ):  آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ایمریٹس ائیر لائینز کی پرواز  EK-612   پاکستان پہنچ گئی ،کپتان سرفراز احمد آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد لیکر پہنچ گئے۔

کپتان سرفراز احمد  نے کہا کہ سینٹورس مال میں کل ٹرافی کو نمائش کیلئے رکھا جائیگا، اورلاہور  کے پیکجز مال میں 13 اور کراچی کے ڈولمین مال میں 14 اپریل کو نمائش کی جائےگی،  ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا۔

کپتان سرفراز احمد  نے  مزیدکہا کہ شہری آئی سی سی ٹرافی کیساتھ تصاویر اور سیلفیز بھی بنا سکیں گے14 اپریل کو کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائیگا، کنسرٹ کیساتھ آتش بازی بھی ہو گی۔

سورس:وی این ایس اسلام  آباد