بواروکریسی می تبادلے انتظامی معاملہ ہے،حکومت جس افسر کو چاہے تبدیل کرسکتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

5

لاہور،15 اپریل(اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ تبادلے انتظامی معاملہ ہے اورحکومت جس افسر کو چاہے تبدیل کرسکتی ہے اورحالیہ تبادلے انتظامی بنیادوں پر کے گئے ہیں، اچھے افسر فیلڈ میں کام کرتے رہے اورجو کام نہیں کرے گا وہ عہدے پر نہیں رہے گا، جو افسر کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا اورجو کا م نہیں کرے گا وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا۔

مسلم ٹاﺅن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں موثر کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بلا امتیاز ملاوٹ مافیا کےخلاف موثرکارروائی کرے، غذا میں ملاوٹ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،صوبے کے عوام کو خالص غذا کی فراہمی کےلئے آخری حد تک  جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے،لہذا پنجاب فوڈ اتھارٹی مزید موثر انداز میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کرے اوراس ضمن میں بھر پور آگاہی مہم بھی چلائی جائے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی خالص غذا کی فراہمی کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے،وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا، بعد ازاں وزیراعلیٰ نے گارڈن ٹاون میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پہلے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح بھی کیا،  وزیراعلیٰ نے نیوٹریشن کلینک کا دورہ کیا اور ن نیوٹریشن کلینک کے مختلف سےکشن کا معائنہ کیا۔

، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی،وزیراعلیٰ کو دودھ کی پائسچرائزیشن کے پروگرام کے بارے میں بھی بریف کیا گیا،وزیراعلیٰ نے ماہرین غذا سے گفتگو کی اور نیوٹریشن کی مشاورت حاصل کرنے کےلئے آنے والی خواتین سے کلینک کی افادیت کے بارے میں دریافت کیا،وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈے کیئر سنٹر کا بھی دورہ کیا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے،

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اورپریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزراءسمیع اللہ چوہدری ،نعمان لنگڑیال ، سیکرٹری فوڈ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

سورس: وی این ایس لاہور