حکومت باغبانی کے شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

23

کوئٹہ ،19 اپریل (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار میں لگائی گئی پھولوں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال کے ہمراہ نمائش میں لگائے گئے پھولوں کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔و زیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باغبانی ایک اچھا اور صحت مندانہ مشغلہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمی بھی ہے حکومت اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں تجارتی بنیادوں پر سہولیات دی جائیں گی ۔نمائش میں نجی نرسریوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالوں میں مختلف اقسام کے پھول اور پودے رکھے گئے ہیں نمائش کا مقصد عوام کو صحتمندانہ تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں باغبانی کا شوق بھی اجاگر کرنا ہے۔

سورس:وی این ایس ، کوئٹہ