سکھر شہر اور گرد نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

5

سکھر ۔15اپریل(اے پی پی)شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برس رہی ہے اور تیز ہواو¿ں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جبکہ آسمان پر بادلوں نے بھی ڈیرے جما رکھے ہیں۔ باران رحمت برسنے سے موسمی فصلوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔جبکہ سکھر شہر کا درجہ حرارت 25سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وی این ایس سکھر