صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب کی زیر صدارت سیف سٹی اتھارٹی سے متعلق اجلاس

5

لاہور،15 اپریل(اے پی پی ): صوبائی وزیر قانون و بلدیات اور وائس چیئرمین پنجاب سیف سٹی اتھارٹی راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیر قانون کو سیف سٹی اتھارٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خواہش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے گڈ گورننس کو بہتر اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا ئے،وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق راولپنڈی، ملتان اورڈیرہ غازی خان میں سیف سٹی پراجیکٹ جلد شروع کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر لگے کیمروں اور سپیڈ سیفٹی کو سیف سٹی اتھارٹی کے نظام سے منسلک کیا جائے،قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب جلد کریں گے، اجلاس میں جرمانوں کے حوالے سے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 ء میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا اورای چالان سسٹم کو مزید بہتر بنانے اور لاہور میں موٹر سائیکلوں کےلئے الگ لین بنانے پر بھی غور کیا گیا

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی، سی سی پی او، سیف سٹی اتھارٹی کے سربراہ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس لاہور