نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لارہے ہیں:وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

3

کوئٹہ 15 اپریل (اے پی پی ) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران کوئٹہ میں بد امنی کا ایساکوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ہزار گنجی بم دھماکے نے پوری قوم کو تکلیف میں مبتلا کردیا اس غم میں ہر طبقہ لواحقین کے ساتھ ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لارہے ہیں

دورہ کوئٹہ کے موقع پرہزارہ ٹاﺅ ن ولی عصر امام بارگاہ میں ہزار گنجی بم دھماکے کہ جاں بحق افراد کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے خلاف سر گرم ہے معاشی طور پر مستحکم پاکستان دشمن کو برداشت نہیں ہوتایہ وقت ہم سب کے متحد ہونے کا ہے اس جنگ میں فورسز سول اور ہر طبقے نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ہمیں کسی کا کوئی خوف نہیں بلوچستان کا پشتون بلوچ اور بلوچستان میں آباد دیگر قوموں کا ہر فرد ہمیں عزیز ہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآرمد کیلئے اصطلاحات لارہے ہیں اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری،صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد حیات،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ اور مختلف مکاتب فکر کے علما ء اکرام موجود تھے

وی این ایس کوئٹہ