وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گندائو سمال ڈیم کا دورہ، تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی،

5

پشاور، 15اپریل(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آج ضلع مہمند کا دورہ کیا اور اس موقع پر گندائو سمال ڈیم کا دورہ   بھی کیا،اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان کو ڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیم 449ملین روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک 72 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

بریفننگ میں وزیراعلی کوبتایا گیا کہ ستمبر 2013 میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد ڈیم پر تعمیراتی کام بند کر دیا گیا تھا، جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے بعد جنوری 2018 میں ڈیم کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی۔

گندائو ڈیم اب جون 2019 میں مکمل ہوگا، جسکی کل سٹوریج کیپیسٹی 810ایکڑ فیٹ ہے، ڈیم کی کل لمبائی250فیٹ اور اونچائی105فٹ ہے جس سے 22000 لوگ مستفید ہونگے۔

سورس: وی این ایس پشاور