وزیر خارجہ سے نیپال کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ عوامی رابطہ مہم کو فروغ دینے پر اتفاق

3

اسلام آباد، 15 اپریل(اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور نیپالی عوام کے آپس میں قریبی روابط ہیں اور مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعنیات  نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے  وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور نیپال کے مابین دوطرفہ تجارت کے فروغ  کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی، فریقین کا دونوں ملکوں کے درمیان عوام رابطہ مہم کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے نیپال میں حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد