وزیر مملکت برائے داخلہ کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی جوان کی نماز جنازہ میں شرکت

4

کوئٹہ، 15 اپریل(اے پی پی): وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی جو ان کی  نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید ایف سی اہلکار کے گھر والوں سے تعزیت بھی کی۔

اس موقع پر شہریار  آفریدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے کرنے والے قوم کے دشمن ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم  لواحقین  کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہید ایف سی اہلکار سعید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، شہریار  آفریدی نے شہید سعید کے جنازے کو کندھا بھی دیا۔

سورس: وی این ایس کوئٹہ