کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے، سرفراز احمد

225

اسلام آباد،  11 اپریل (اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  سرفراز احمد نے10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ کھیل ہے اس کی بحالی میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان آنے  پرمیڈیا سے گفتگو میں   سرفراز احمد نے  کہا کہ  ٹرافی پاکستان کے چاروں صوبوں میں جائے گی اور  انشاء اللہ یہ ورلڈ کپ جیت کر واپس پاکستان ہی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل کراچی میں عظیم الشان جشن منایا جائے گا ، جس میں بڑی تعداد میں کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔

وی این ایس، اسلام آ باد