کچھ عناصر مجھ سےغلط بیان منسوب کر کے اساتذہ کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: مشیر تعلیم خیبرپختونخوا

6

پشاور، 15 اپریل (اے پی پی): مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے اپنے خلاف میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے اساتذہ کے متعلق غلط بیانی کے بارے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر مجھ سے بیان منسوب کر کے اساتذہ کو  استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی میں مکمل تردید کر چکا ہوں۔ میں نے اساتذہ کے خلاف کوئی ایسا بیان جاری نہیں کیا جس سے انکی دل آزاری ہو۔

شانگلہ میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں اپنے دورہ میں ضیاء اللہ بنگش نے وہاں کے مقامی میڈیا کو اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اساتذہ کے خلاف کوئی غلط بیانی نہیں کی نہ ہی کوئی بیان جاری کیا۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لے آئے۔ کچھ عناصر اہنے ذاتی مفاد کے لیے اساتذہ کو استعمال کر رہے ہیں،ا ساتذہ اُن عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچیں اور بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔

سورس: وی این ایس پشاور