ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج مصحف سکواش کمپلیکس میں  کھیلا جائے گا

9

اسلام آباد ، 9 اپریل (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ہواوے انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کا فائنل میچ (آج) بدھ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔میچ میں 24 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 13 غیر ملکی اور 11 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی  تقسیم کئے جائیں گے۔

وی این ایس، اسلام آباد