احساس” غربت کے خاتمے کے لئے حکومت کا جامع پروگرام ہے:وزیراعظم عمران خان “

224

اسلام آباد  17 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے تخفیف غربت پروگرام “احساس” کو موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ غربت کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام ہے، حکومت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔

 بدھ کو ” احساس پروگرام” پر عملدرآمد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہاکہ “احساس” موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس کا مقصد تخفیف غربت کے مسئلے سے جامع انداز میں نبردآزما ہونا ہے۔ وزیرا عظم نے یتیموں ،ناداروں کے لئے تحفظ، کفالت،  ہائوسنگ، نیوٹریشن، ضلعی ترقیاتی پورٹلز، روزگار سمیت احساس پروگرام کے مختلف پالیسی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے نظام الاوقات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگراموں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے تاکہ صوابدیدی عنصر کو ختم کیا جاسکے۔

وی این ایس، اسلام آباد