اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات

358

اسلام آباد،  08 اپریل  (اے پی پی ): اسپیکراسد قیصر   نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مذہب، اخوت ، ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، پاکستان، ایران کے ساتھ پہلے سے موجود دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمندہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ 4روزہ بین الپارلیمانی یونین کی 140ویں اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور دیگر اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  اسپیکر اسد قیصر نے بتایا  کہ  دونوں ممالک کے پارلیمانی نمائندوں کے درمیان باقاعدہ رابطوں سے خطے میں اتحاد اور استحکام کو فروغ حاصل ہو گا۔

اسد قیصر   نے کہا کہ   کشمیر پر ایرانی قیادت کا مؤقف قابل ستائش ہے  اور کہا   کہ عالمی برادری، مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایران میں حالیہ تباہ کن سیلاب میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وی این ایس، قطر(دوحہ