تاجروں کیلئے سعودی عرب میں  چاول کی درآمد کنندہ کیلئے ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا

377

سعودی عرب، 01 اپریل (اے پی پی): پاکستان قونصلیٹ کے کمرشیل سیکشن نے پاکستان سے آئے ہوئے چاول کی برآمدات سے تعلق رکھنے والے تاجروں کیلئے سعودی عرب میں  چاول کی درآمد کنندہ کیلئے ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا ۔سعودی تاجروں کے اعزاز میں بریانی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستانی چاول کی اعلیٰ قسم کو پسند کیا ۔

خلیجی ممالک میں دیگر ممالک  سے آنے والے چاول کی فصل پر کیڑے مار ادویات کے کثیر استعمال کی وجہ سے چاولوں میں کینسر کی بیماری کا خطرہ ہے اسلئے سعودی عرب اور خلیجی ممالک مین پاکستانی چاول کی تجارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔پاکستان سے آنے والا 17 رکنی  وفد رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئر مین علی حسین اصغر کی سربراہی میں آنے والا وفد سعودی تاجروں  سے ملاقاتیں کررہا ہے ۔

پاکستان کے قونصل کمرشیل شہزاد احمد نے بتایا کہ سعودی عرب میں چاولوں کے بڑے تاجر وں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کررہا ہے جہاں تجارت کے بڑے معاہدے متوقع ہیں ۔کمرشیل سیکشن کی جانب سے منعقدہ بریانی نائٹ میں جدہ چیمبر آف کامرس کے اعلیٰ حکام اور سربراہ ماذن بتر جی نے خصوصی شرکت کی۔اور سعودی عرب اور پاکستان کی تجارت کی فروغ کیلئے کمرشل قونصل شہزاد احمد کی کاوشوں کی تعریف کی ۔

وی این ایس سعودی عرب