ذمہ دارانہ صحافت کا مقصد سچائی کو سامنے لانا اور خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے:سپیکر اسد قیصر

198

اسلام آباد، 17 اپریل (اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے مستحکم حکومت کے لیے میڈیا کا طاقتور ہونا ضروری ہے ۔
بدھ کو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابی عمل کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے سپیکر کا کہنا تھا کہ میڈیا حکومت کے لیے آئینے کا کردار ادا کرتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ذمہ دارانہ صحافت کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے اور خامیوں کی نشاندہی کرنا ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی سہولیات کے لیے جو کچھ ضروری ہوا کیا جائے گا۔

 

وی این ایس ،اسلام آباد