سانحہ ہزار گنجی جیسے واقعات کے بعدعوام کی یکجہتی نے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا ہے, پاکستان کا آئین ہر باسی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے, صدر مملکت عارف علوی

233

کوئٹہ 16(اے پی پی) صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کوئٹہ میں سانحہ ہزار گنجی جیسے واقعات کے بعد بھی عوام کی یکجہتی نے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا ہے۔

 عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر باسی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے, عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کرتے ہوئے ہر باسی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم اللہ کا شکر ہے کہ اتنی قربانیوں کے بعد بھی عوام میں کوئی تفریق پیدا نہیں ہوئی۔

 عارف علوی  کا مزید کہنا تھا    شہداء سے تعزیت کے لئے کوئٹہ آیا ہوں، مجھے بے چینی تھی کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحہ پر ذاتی طور پر تکلیف پہنچی ہے ،تاہم ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنیایا جاسکے۔ شہداء کے لواحقین کا اس ملک پر یہ قربانیاں ایک احسان اور اس کا نعمل البدل نہیں ہو سکتی۔

صدر مملکت عارف علوی شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے امام بارگاہ ولی عصر پہنچے، پر گورنر بلوچستان جسٹس( ر) امان اللہ یاسین زئی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزراء ان کے ہمراہ تھے۔

سورس:وی این ایس، کوئٹہ