صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایف سی اسپتال کا دورہ

190

کوئٹہ،16 اپریل (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف اسپتال میں زیر علاج سانحہ ہزار گنجی کے زخمی ایف سی اہلکاروں کی عیادت کی، صدرمملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائیوں اور بہا دری وجرات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ خان یاسین زئی  اور  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی صدر مملکت کے   ہمراہ تھے۔

سورس: وی این ایس کوئٹہ