وزیر اعظم عمران خان نے‘‘ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام ’’ کا باضابطہ افتتاح کردیا

230

اسلام آباد، 17 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے ۔

اسلام آباد میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  8ماہ کی مسلسل محنت اور جدوجہد کے بعد عام آدمی کے لئے سستے رہائشی منصوبہ کا آغاز ہوگیاہے ، اب ملک بھر میں اس منصوبہ کے تحت رہائشی یونٹس کی تعمیر کے افتتاح ہوں گے ،ہاﺅسنگ منصوبہ آسان ہوتا تو 70سالوں کے دوران بن جاتا ،ہم نے مشکل ہدف کا انتخاب کیا اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں،کرپشن کرنے والوں کو زمانے نے پیچھے چھوڑ دیا ہے ،سب کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کوئی بھی ہم سے جیت نہیں سکتا ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ،وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ ،سیکرٹری ہاﺅسنگ عمران زیب اور ڈی جی ہاﺅسنگ کو شاندار ہاﺅسنگ منصوبہ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اس ٹیم کی محنت سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، اس میں ہاﺅسنگ سے متعلق ٹاسک فورس کا بھی اہم کردار ہے ،8مہینے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ہم یہاں پہنچیں ہیں ، اب تسلسل کے ساتھ ہم ہاﺅسنگ کی سکیموں کا اجراءکرتے رہیں ہیں گے۔ یہ سکیمیں پورے پاکستان میں چلتی رہیں گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ 23سال پہلے جب سیاست شروع کی تھی تو کنفیوژن نہیں تھی ،جب حکومت میں آیا تب بھی کنفیوژن نہیں تھی بانی قائداعظم محمد علی جناح اورعلاقہ اقبال کا فلسفہ پڑھیں تو وہ بھی چاہتے تھے کہ ایسا ملک ہو جہاں کے مسلمان دنیا کی عظیم اور مہذب قوم بنیں،اس اصول کی بنیاد فلاحی ریاست تھی، فلاحی اور دوسری ریاست میں فرق ہے، فلاحی ریاست تمام طبقات کا خیال رکھتی ہے اور اسی نوعیت کی فلاحی ریاست ہمارا ویژن ہے۔

سورس: وی این ایس اسلام آباد