وزیر خارجہ کا وزارتِ خارجہ میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ شاہ جمال کی الوداعی تقریب سے خطاب

334

 

اسلام آباد، 17 اپریل  (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں اسپیشل سیکرٹری خارجہ شاہ جمال کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شاہ جمال کا شمار وزارتِ خارجہ کے  قابل اور تجربہ کار افسران میں رہا ہے، شاہ جمال نے اپنی زندگی کے قیمتی 34 سال اس ادارے میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں صرف کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وزارت خارجہ کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے وزارتِ خارجہ کی پوری ٹیم شبانہ روز محنت کر رہی ہے۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم وزارت خارجہ میں  مثالی اور تاریخی اصلاحات سامنے لائیں تاکہ اس ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

وی این ایس اسلام آباد