وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے برطانیہ کابینہ کے رکن برینڈن لیوس کی ملاقات

170

اسلام آباد، 15 اپریل(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پوری دنیا کے لیے  کھلا ہے، ویزا پالیسی میں بہتری لائے ہیں اور الیکٹرانک ویزا  متعارف کروایا ہے،پاکستان میں  دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے  جس سے سیاحت میں اضافہ ہو گا۔

برطانیہ کابینہ کے رکن برینڈن لیوس سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات  تاریخی اعتبار سے مضبوط اور درینہ ہیں ،تعلقات کو دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے مزید مضبوط اور فادہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخی ثقافت اور پہاڑی سیاحت دیکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں،دنیا بھر سے فلم میکرز، اور سیاحوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی سے مسحور  ہونے کی دعوت دیتے ہیں، وزارت اطلاعات  کے  ڈیجیٹل ونگز میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں ،ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی )  کی سروسز کو ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کی اقدار اور ثقافت کو پراجیکٹ کرنے میں فلم ایک موثر ذریعہ ہے، پاکستان ایک زمانے میں دنیا میں فلمیں بنانے والا تیسرا بڑا ملک تھا،تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں فلم کے ذریعے  ثقافت کا فروغ شامل ہے، پوری دنیا کو سوشل میڈیا پر نفرت پر مبنی مواد کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے

اس موقع پر برینڈن لیوس نے کہا کہ  برطانیہ کی کمپنیز کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں بیسٹ وے گروپ کے سی ای او چوہدری ضمیر بھی موجود تھے۔

سورس: وی این اسلام آباد