پاکستان کا پاک ایران سرحد پر نو سو پچاس کلو میٹرطویل باڑ لگانے کا فیصلہ

179

اسلام آباد، 20  اپریل(اے پی پی ): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  کہا ہے کہ اورماڑہ جیسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے ایران سے متصل سرحد پر نو سو پچاس کلو میٹرطویل باڑ لگانے کا فیصلہ کیا  گیاہے  جس کی نگرانی  ہیلی سروس کے ذریعے کی جائے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سانحہ بزئی ٹاپ واقعے کی ذمہ داری کالعدم بی آر اے نے قبول کر لی ہے ۔ کالعدم بی آر اے کے تربیتی کیمپ ایران میں ہیں ،امید ہے تہران دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کی وردی میں ملبوس پندرہ دہشت گرد اٹھارہ اپریل کو سرحد پار سے داخل ہوئے جنہوں نے شناخت کے بعد فائرنگ کر کے چودہ افراد کو شہید کیا جن میں دس نیوی ،تین فضائیہ اور ایک کوسٹ گارڈ کا اہلکار تھا۔

سورس : وی این ایس، اسلام آباد