پاک بحریہ کی مینگرووز کی شجر کا ری مہم 2019 کا آغاز ، سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریبا 20  لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے

220

 

اسلام آباد، 15 اپریل (اے پی پی ):  پاک بحریہ کی مینگرووز کی شجر کا ری مہم 2019 کا آغاز ،شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب پورٹ قاسم میں منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق اس شجر کاری مہم کے تحت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر تقریباً 20  لاکھ مینگرووز لگائے جائیں گے۔

وائس ایڈمرل فیاض جیلانی  نے بتایا کہ پاک بحریہ ساحلی پٹی کے دفاع کے علاوہ اس کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈر کوسٹ  نے کہا کہ  پالیسی ساز اداروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو بحری ماحول کے تحفظ کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید   بتایا کہ گذشتہ تین سال میں پاک بحریہ چالیس لاکھ سے زائد مینگرووز لگا چکی ہے ۔مینگرووزکے جنگلات کی کٹائی نے ساحلی پٹی کے حیاتی نظام تنوع  اور لوگوں کےذریعہ معاش کو بھی متاثر کیا ہے۔

مینگرووز شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیاض جیلانی تھے ، افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی، وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 وی این ایس اسلام آباد