پی ٹی وی کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بھی دینے کی کوشش کریں گے: چوہدری فواد حسین

250

اسلام آباد ،12 اپریل (اے پی پی) :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے،کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں،پی ٹی وی کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔وہ جمعہ کو پی ٹی وی میں ملازمین سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایم ڈی پی ٹی وی کرنل ریٹائرڈ حماد حسن محمدی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سیکرٹری پی ٹی وی یونین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پی ٹی وی ملازمین سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو گھر بھی دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی ملازمین نے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے خلاف دو ماہ سے زائد عرصے سے دھرنا دے رکھا تھا۔
سورس:وی این ایس ،اسلام آباد