پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا: شاہ محمود قریشی

274

 

 

اسلام آباد ، 10 اپریل (اے پی پی): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں نئے تعینات افغان سفیر مشال عاطف سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کے دوران کہی،بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا،افغان سفیر نے نے علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

وی این ایس اسلام آباد