اسپیل پرسنز،اسٹریٹ چلڈرن،یتیموں اور بیواوں کے لئے سمارٹ ٹاونز بنانے جا رہے ہیں:اسد قیصر

3

اسلام آباد ،مئی16(اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا  ہے کہ اسپیل پرسنز،اسٹریٹ چلڈرن،یتیموں اور بیواوں کے لئے سمارٹ ٹاونز بنانے جا رہے ہیں،یہ کام صرف حکومت کا نہیں, معاشرے کے تمام طبقوں کو آگے آنا ہو گا۔صاحب ثروت افراد پر فرض ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں خود بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے جمعرات کوپاکستان سویٹ ہوم  میں افطار ڈنر کے موقع پر  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان سویٹ ھومز کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام پاکستان سویٹ ھومز کے چیئرمین زمرد خان اور یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین حبیب اللہ زاہد نے کیا تھا،افطار ڈنر میں سابقہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،مہناز اکبر عزیز،ایم این اے شیر اکرم ،ایم این اے شیخ راشد شفیق،ایم پی اے کشمالہ طارق کے علاوہ سماجی کارکنوں نے شرکت کی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مختلف صوبوں میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں سب مل کر معاشرے کے مستحق افراد کے لئے کام کریں تو تبدیلی ضرور آئے گی کوئی بچہ تعلیم, علاج اور بنیادی ضروریات سے محروم نہ رہے. اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ زمرد خان کو دیکھ کر مجھ میں بھی یہ جذبہ پیدا ھوا ھے کہ سٹریٹ چلڈرن اور بے سہارا عورتوں کیلئے ایسے ٹائونز بنائے جائیں گے جہاں پر رھائش کیساتھ ساتھ علاج معالجے کی فری سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب معاشرہ اپنے لوگوں کیلئے کوئی کام شروع کرتا ھے تو اسمیں انسانی مدد کیساتھ اللہ کی مدد بھی شامل حال ھو جاتی ھے،حکومت کی کوشش ھے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ملک کا کوئی بھی بچہ بھوک تعلیم اور علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں سویٹ ھومز کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ھیں۔

سابق وزیراعظم پرویز اشرف نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انکے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ھے کہ وہ اس ملک کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کے درمیان اس وقت موجود ھیں۔انہوں نے کہا کہ آج سے چار سال پہلے یہ جگہ جب زمرد خان صاحب کو سویٹ ھومز کیلئے دی تو انہیں یقین تھا کہ زمرد خان اسکو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے اور واقعی میں سویٹ ھومز ایک مثالی ادارے کی حیثیت سے کام کر رھا ھے۔

سویٹ ھومز کے چیئرمین زمرد خان نے آنے والے تمام معزز مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ ھزاروں بچے اس کاروان کا حصہ ھیں اور انہیں اپنے بچوں پر فخر ھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے سال میں پاکستان سویٹ ھومز کیڈٹ کالج کی بنیاد بھی رکھی جائے گی۔

 

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد