اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرِ صدارت مختلف  فلاحی  اداروں کے سر براہان اور مخیر حضرات کا اجلاس، متحدہ عرب امارات کے سفیر کی خصوصی طور پر شرکت

0
48

اسلام آباد،  15 مئی (اے پی پی ): اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر  نے کہا ہے کہ   پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، دونوں برادر اسلامی ممالک کی عوام  مذہب، اخوت، ثقافت اور تاریخ کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات  ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں فلاحی کاموں کے سلسلے،میں تعاون قابلِ تحسین ہے۔

ان خیالات کا  ا ظہار  انہوں  نے مختلف  فلاحی  اداروں کے سر براہان اور مخیر حضرات کا اجلاس میں کیا ، اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے  خصوصی طور پر شرکت کی ۔

جلاس میں  یتیم،بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کے لیے ماڈل ولیجز کے قیام کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی  جس  حوالے سے  اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ   انسانیت اور محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حا صل ہوتی ہے، انسانیت اور محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر نے والے افراد اور اداروں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نےبتایا  کہ  اسلام آباد سمیت  ملک کے چاروں صوبوں میں یتیم، بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کے لیے ماڈل ولیجزقائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید   بتایا کہ ماڈل ولیجز میں  یتیم، بے سہارا  اور سٹریٹ چلڈرن کو رہائش، تعلیم، علاج معالجے سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسد قیصر   نے آگاہ  کیا  کہ

ماڈل و لیجز ملک کے مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے قائم کیے جا رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ  متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر فخر ہے اور موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کامحروم  طبقوں کے لیے کام کرنے کا جذبہ قابلِ تحسین ہے قرار دیتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ  متحدہ عرب امارات ماڈل و لیجز کے قیام کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

 سفیر متحدہ عرب امارات   نے آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی فرمز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔

شرکاء نے  ماڈل و لیجز کے قیام کے سلسلے میں  اماراتی سفیر کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اس سلسلے میں تعاون کا خیر مقدم کیا۔

وی این ایس ، اسلام آباد