حکومت تاجر برادری کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتی ہے:عمران اسماعیل

0
17

کراچی ، 16 مئی(اے پی پی) : گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین شبر زیدی اور تاجر برادری کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئر مین شبر زیدی نے معاشی اصلاحات ، آئی ایم ایف ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور فرینڈلی بزنس ماحول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم تاجر برادری کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں سندھ انڈسٹریل لائژن کمیٹی کا قیام بھی تاجروں کے مسائل جلد حل کرانے کے لئے عمل میں لائے ہیں ، اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں اور مزید یہ کہ معا شی استحکام کے لئے قلیل ، وسط اور طویل مدتی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین ، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کو تمام کاروباری برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے ہی اسے ملکی معیشت کے لئے سود مند قرار دیا ہے ۔

سورس:وی این ایس کراچی