سکھر: پولیس و ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

0
48

سکھر،16مئی (اے پی پی):  وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے چھ افراد کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ انتظامیہ حرکت میں آگئی ، غیر معیاری گیس سلنڈر رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں سکھر موٹر وے پولیس اور آرٹی اے سکھر کے افسران و اہلکاروں نے سکھر بائی پاس اور اس سے ملحقہ لنک روڈز پر کاروائی کی، آنے جانے والی مسافر گاڑیوں کو روک کر ان میں لگے گیس سلنڈرز کی چیکنگ کی اور کئی گاڑیوں کے گیس سلنڈر غیر معیاری ہونے پر اتروا دیے اور کئی گاڑیوں پر ہزاروں روپے جرمانہ بھی  عائد کیا۔

سورس : وی این ایس، سکھر