نتھیا گلی؛ باگن کیری سرفالی رابطہ سڑک پر کام کا آغاز،اہل علاقہ کا  اظہار مسرت

2

ایبٹ آباد، 24مئی(اے پی پی ):گلیات یوسی نتھیاگلی کے ولیج  کونسل میں ممبر ضلع کونسل سردار فیاض ولی الرحمان نے دس لا کھ روپے کی گرانٹ سے باگن کیری سرفالی رابطہ سڑک توحید آباد پسالہ کو لنک کرنے کا کام شروع کرا دیا ۔

اہلیان علاقہ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ  سرہ یامواڑی سے توحید آباد روڈکو ملانے سے فنڈ پورے ہوسکیں گے ، روڈ کو دور سے لے جانے سے آبادی قریب کے مکین رہ جائیں گے اور کام بھی مکمل نہیں  ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ موسم برفباری سمیت اہلیان علاقہ کی سفری سہولتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، دو یونین کونسلوں کے عوام اس روڑ کو ملانے سے سفری سہولتوں سے فائدے میں  رہیں گے۔

وی این ایس ،ایبٹ آباد